اسلام آباد میں گول میز کانفرنس،بنگلہ دیشی وفد کی شرکت
دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم ، وفد کا مری کا دورہ ،ظہرانہ میں شرکت
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)بنگلہ دیش سول سروس کا وفد لاہور میں ایک ہفتہ گزارنے کے بعد گزشتہ شام اسلام آباد پہنچا۔ وفد نے پیر کی صبح مری کا دورہ کیا، جہاں اس کے اعزاز میں گورنمنٹ ہاؤس مری میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔بعد ازاں وفد نے انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) کا دورہ کیا، جہاں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فروغ پاتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے موضوع پر ایک گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈین نیشنل سکول آف پبلک پالیسی نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کو اپنے باہمی تعلقات کو بھارت کے تناظر میں دیکھنے کے بجائے اپنے قومی مفادات کی بنیاد پر استوار کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول یہی ہے کہ تمام اقوام اپنی ترقی، خوشحالی اور قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرتی ہیں، نہ کہ کسی تیسرے ملک کے حوالے سے ۔ معین الدین نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments