راولپنڈی بورڈ ،نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات 16مارچ سے شروع ہونگے
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیرِ اہتمام میٹرک نہم (پارٹ اوّل) اور۔۔۔
دہم (پارٹ دوئم/کمپوزٹ) کے سالانہ امتحان 2027ء کا آغاز 16 مارچ 2027ء سے ہوگا۔ بورڈ نے امتحان میں شرکت کے خواہش مند ریگولر اور پرائیویٹ اُمیدواروں کے داخلہ فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ترجمان تعلیمی بورڈ ، راولپنڈی ارسلان علی چیمہ کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 11 دسمبر 2026ء، دوگنا فیس کے ساتھ 28 دسمبر 2026ء، تین گنا فیس کے ساتھ 11جنوری 2027ء جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ 200 روپے یومیہ جرمانے کی ادائیگی پر داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 28 فروری 2027ء مقرر کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments