جعلی و مشتبہ ویکسین کے خلاف کارروائی ،3افراد گرفتار

جعلی و مشتبہ ویکسین کے خلاف کارروائی ،3افراد گرفتار

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسلام آباد ڈرگ کنٹرول آئی سی ٹی نے اسلام آباد میں جعلی و مشتبہ ویکسین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔

 نجی لیبارٹری کے سی ای او سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان وزارت قومی صحت کے مطابق ایک شہری کی شکایت پر چیف ڈرگ انسپکٹر سردار شبیر کی نگرانی میں ڈرگ کنٹرول ٹیم نے ایکسل ڈائیگناسٹک لیب پر چھاپہ مارا، جہاں مریضوں کو مبینہ طور پر مشتبہ \"انفلوویک ٹیٹرا\" ویکسین لگائی جا رہی تھی، حالانکہ مذکورہ ویکسین رواں سال سرکاری طور پر پاکستان میں درآمد ہی نہیں کی گئی۔ چھاپے کے دوران لیبارٹری سے مشتبہ ویکسین کے 27 انجیکشن اور متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا، جبکہ موقع سے ایکسل لیب کے سی ای او ڈاکٹر نصیر احمد، منیجر بلال عباسی اور شیر دل کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران لیبارٹری انتظامیہ کی جانب سے مزاحمت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کی معاونت طلب کر کے آپریشن مکمل کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...