تمباکو کی تشہیر، فروغ اور سرپرستی کی تمام اقسام پر پابندی کا مطالبہ

تمباکو کی تشہیر، فروغ اور سرپرستی  کی تمام اقسام پر پابندی کا مطالبہ

اسلام آباد (نامہ نگار) سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ (سپارک) کے زیر اہتمام عالمی یومِ اطفال 2026ء کے ۔۔۔

موقع پر بچوں نے تمباکو سے پاک، صحت مند اور محفوظ مستقبل کے لیے اپنا مطالباتی چارٹر پیش کرتے ہوئے تمباکو کی تشہیر، فروغ اور سرپرستی کی تمام اقسام پر جامع پابندی عائد کرنے ، بچوں کو تمباکو اور نکوٹین کی مصنوعات کی مارکیٹنگ سے محفوظ بنانے اور ان کے صحت و حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔یہاں ایک منعقد ہونے والی تقریب کا عنوان ‘‘میرا دن، میرے حقوق، میرا مستقبل بچوں کو تمباکو کی مصنوعات سے محفوظ بنائیں’’ تھا، جس میں بچوں، پارلیمنٹیرینز، حکومتی نمائندوں، متعلقہ اداروں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...