ایتھوپیا کے سفیر کا پاکستان بیت المال کا دورہ ،ایم ڈی سے ملاقات
سماجی بہبود، انسانی ہمدردی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )پاکستان میں وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا نے اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان بیت المال کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور منیجنگ ڈائریکٹر سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ سے ملاقات کی۔ وفد میں مسٹر میلاو گیٹاچیو، منسٹر کونسلر؛ مس کیلکیڈان تادسے ، انچارج پولیٹیکل ڈپلومیسی؛ اور مسٹر چیلاچیو ایشیتے ، فرسٹ سیکرٹری شامل تھے ۔ملاقات کے دوران سماجی بہبود، انسانی ہمدردی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے انسانی ہمدردی کے منصوبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور اس مقصد کے لیے ایک مؤثر طریقہ کار وضع کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور ایتھوپیا کے مابین عوامی سطح اور حکومتی سطح پر روابط کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال نے وفد کو ادارے کے جاری منصوبوں اور فلاحی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments