بھارہ کہوانجمن تاجران مری روڈ الیکشن ،شاہین اتحاد گروپ کامیاب

 بھارہ کہوانجمن تاجران  مری روڈ الیکشن ،شاہین اتحاد گروپ کامیاب

عاطف حمید عباسی صدر ، فیصل اعوان جنرل سیکرٹری منتخب ،عوامی حلقوں کی مبارکباد

بھارہ کہو(شاکرملک )انجمن تاجران مین مری روڈ زون 2کے انتخابات ،شاہین تاجر اتحادگروپ نے ایک بار پھر میدان مار لیا۔ الخدمت تاجردوست گروپ کو 61ووٹوں سے شکست کاسامنا، راجہ عاطف حمید عباسی صدر جبکہ ملک فیصل اعوان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ کل ووٹرز کی تعداد 1446تھی جن میں سے کل 1330ووٹ کاسٹ ہوئے اور 9 ووٹ مسترد کردیئے گئے ۔ شاہین تاجر اتحاد گروپ نے 691ووٹرز کی حمایت سمیٹی جبکہ انکا مدمقابل پینل الخدمت تاجر دوست گروپ 630 ووٹ حاصل کرسکا۔ بھارہ کہو کی سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات کی جانب سے نومنتخب صدر ،سیکرٹری کو مبارکباد دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...