دورانِ ڈیوٹی انتقال کر جانیوالے ایس ایچ او عمران منیر کی نمازِ جنازہ ادا
اسلام آباد (این این آئی) ایس ایچ او تھانہ مارگلہ سب انسپکٹر عمران منیر دورانِ ڈیوٹی حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔۔
، مرحوم کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ادا کی گئی، جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد سہیل چوہدری، ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی، سینئر پولیس افسران، سول سوسائٹی، تاجر برادری اور پولیس فورس کے افسران و جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد اور پولیس افسران و جوانوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔ آئی جی اسلام آباد نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments