اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ کا 41فیصد کام مکمل

اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ کا 41فیصد کام مکمل

سب گریڈ، سب بیس اور سب بیس (ٹاپ) سمیت کھدائی کا کام تیزی سے جاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف کی ہدایت پر اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ مجموعی طور پر ابتک منصوبے کے 41فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت فیض آباد تا گلبرگ تک تقریباً 8.5کلومیٹر طویل تین رویہ دو طرفہ کیرج روڈ تعمیر کی جارہی ہے۔ اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبے کو دئیے گئے ہدف کے اندر مکمل کرنے کیلئے مختلف سیکشنز پر بیک وقت تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ زیر تعمیر روڈ پر سب گریڈ، سب بیس اور سب بیس (ٹاپ) سمیت کھدائی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ منصوبے میں شامل انڈر پاس کی تمام 153پائلز اور سلیب ورک بھی مکمل کرلیا گیا ہے ۔ جبکہ ریمپ اے اور ریمپ بی ریٹنیگ والز پر بھی تیزی کیساتھ کام جاری ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہا کہ منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں اعلی معیار کیساتھ بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...