بنارس چوک کپڑا مارکیٹ میں آتشزدگی , 30دکانیں اور درجنوں پتھارے خاکستر

بنارس چوک کپڑا مارکیٹ میں آتشزدگی , 30دکانیں اور درجنوں پتھارے خاکستر

لاکھوں روپےکاکپڑاجل گیا،آگ شارٹ سرکٹ سےلگی،باچاخان فلائی اوورکاایک ٹریک عام ٹریفک کےلیےبند

فائربریگیڈ کی9گاڑیوں نے 5گھنٹے میں قابو پایا ،دھوئیں سے علاقہ مکینوں کو سانس لینے میں مشکل کا سامناکراچی(اسٹاف رپورٹر)بنارس چوک کے قریب خیبر مارکیٹ میں آتشزدگی کے نتیجے میں نئے وپرانے کپڑوں کی 30دکانیں اور درجنوں پتھارے جل کر خاکستر ہوگئے ،فائربریگیڈ کے عملے نے 5گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ،تفصیلات کے مطابق بنارس چوک کے قریب خیبر مارکیٹ میں پیر کی صبح 4بجے آگ بھڑک اٹھی، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائربریگیڈ کی 2گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، تاہم عملے نے آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید 7گاڑیاں جائے وقوع پر طلب کر لیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کردیا، اس دوران آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنےلگے، دھوئیں کے بادل سے قریبی رہائشی آبادیوں کے مکینوں کو سانس لینے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا، پولیس کے مطابق مارکیٹ کے اطراف قائم تجاوزات کے باعث امدادی کاموں میں تاخیر کے ساتھ سخت مشکلات کا بھی سامنا تھا ، آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے عبداللہ کالج سے اورنگی ٹاؤن کی جانب جانے والے باچا خان فلائی اوور کا ایک ٹریک بھی عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا، آتشزدگی کے دوران مارکیٹ کے تاجر دہاڑیں مارمار کر رورہے تھے، فائر بریگیڈ کے عملے نے 5گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، فائر بریگیڈ کے عملے کے مطا بق مارکیٹ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آتشزدگی کے نتیجے میں 30 دکانیں اور درجنوں پتھارے جل کر خاکستر ہوگئے، آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا،پیرآباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ حادثاتی ہے ، دہشت گردی کا کوئی عنصر نہیں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں