سانحہ جیکب آباد کے زخمیوں کے ورثا میں چیکس کی تقسیم

سانحہ جیکب آباد کے زخمیوں کے ورثا میں چیکس کی تقسیم

اعجاز جکھرانی نے 43 زخمیوں کے اہل خانہ کو پانچ اور دو لاکھ روپے فی کس دیے عزیر بلوچ کو میں نہیں جانتا اسے ذوالفقار مرزا نے اون کیا ہے ،میڈیاسے گفتگو

جیکب آباد،مانجھی پور(نمائندگان دنیا)نو محرم کو ہوئے سانحہ جیکب آباد کے 43زخمیوں کو پانچ لاکھ اور دو لاکھ روپے فی کس کے امدادی چیک ایم این اے اعجاز جکھرانی اور کمشنر اکبر علی لغاری نے دیدیے ، تقریب میں نو منتخب نمائندے ، ڈپٹی کمشنر اور ضلع بھر کے معززین نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق نویں محرم الحرام کو عزاداروں کے قافلے کے قریب ہونیوالے خود کش حملے کے43زخمی افراد کو پیر کے دن ڈپٹی کمشنر ہائوس میں امدادی چیک دینے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی اعجاز حسین خان جکھرانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ جیکب آباد میں ہوئے خودکش دھماکے میں ملوث افراد اور ان کے سہولت کار گرفتار ہوچکے ہیں جلد پوری قوم کو پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کیا جائے ۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے اعجاز جکھرانی کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار پہلے تو حزب اختلاف کے لیڈر خورشید شاہ کے گن گارہے تھے اب وہ خورشید شاہ کی مخالفت میں ان کے پیچھے پڑگئے ہیں،عزیر بلوچ کو میں نہیں جانتا اسے ذوالفقار مرزا نے اون کیا ہے ۔ دریں اثنا مانجھی پور سے نمائندے کے مطابق ممتازسیاسی، سماجی اور قبائلی رہنما میر صوبدار خان کھوسہ کے ظہر انے کے موقع پر شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے میر اعجازحسین خان جکھرانی نے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی اسکیموں کے جا ل بچھادیے ہیں، پیپلزپارٹی ہمیشہ قائم رہنے والی پارٹی ہے۔ اس موقع پر کارکنان نے انہیں مسائل سے آگاہ کیا جس پر ایم این اے نے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیا بی پی پی پی پر عوام کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں