نوڈیرو،مختلف برادریوں کے لوگ پی پی چھوڑکرپی ٹی آئی میں شامل

نوڈیرو،مختلف برادریوں کے لوگ پی پی چھوڑکرپی ٹی آئی میں شامل

پی پی پی اور ن لیگ کی حکمرانی میں تعلیم، صحت اور پینے کاصاف پانی میسر نہیں،امیربخش بھٹو

نوڈیرو(نمائندہ دنیا )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما امیر بخش خان بھٹو کے اعزاز میں پاکستان پیپلز پارٹی کو الوداع کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے جونیجو برادری کی معزز شخصیت نذیر حسین جونیجو کی جانب سے رتوڈیرو شہر کی شہزاد کالونی میں استقبالیہ دیا گیا۔ اس موقع پر سومرو، لولائی،مرکھیانی، ویسراورلاشاری برادری کے معززین انورعلی سومرو، غلام اکبر لولائی،رسول بخش مرکھیانی، ندیم احمد ویسر، محمد نواز لاشاری، برکت علی لاشاری، نیاز حسین لاشاری، دلبر خان ویسر، صاحب خان لاشاری، اختیار علی جونیجو، نادر حسین جونیجواور غلام حسین جونیجونے اپنی اپنی برادری کے سیکڑوں افرادکے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر بخش خان بھٹو نے کہا کہ پی پی پی اور ن لیگ نے کئی کئی باریوں میں ملک کی خوشحالی کے لئے کوئی عملی کام نہیں کیا، صرف اور صرف لوٹ مار کرکے خزانے کو خالی کرکے اپنے پیٹ بھرے ہیں۔امیر بخش خان بھٹو نے مزید کہا کہ پی پی پی اور ن لیگ کی حکمرانی میں تعلیم، صحت، پینے کاصاف پانی تک میسر نہیں جبکہ بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ،مہنگائی اوربدامنی عروج پر پہنچ چکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں