سید سمن سرکارؒ کا عرس ،میلے میں اونٹوں کی منڈی سج گئی
پنگریو(نمائندہ دنیا )صوفی بزرگ سید سمن سرکار ؒکے میلے میں اونٹوں کی بڑی منڈی سج گئی جہاں سیکڑوں کی تعداد میں اونٹ خریدوفروخت کے لیے لائے گئے ہیں۔۔۔
منڈی میں تھرپارکر سے لائے گئے ڈھاٹی نسل کے اونٹوں کی خریداری میں زیادہ دلچسپی دیکھی گئی ۔اونٹ منڈی میں خریداروں اور اونٹ مالکان نے بتایا کہ اس سال اونٹوں کی خریدوفروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہورہی ہے ،اس منڈی میں سندھ کے مختلف اضلاع کے علاوہ بلوچستان اورپنجاب سے بھی لوگ اونٹوں کی خریداری کے لیے پہنچ رہے ہیں ۔ اونٹ مالکان نے بتایاکہ میلے میں اونٹوں کی خریدوفروخت سب سے زیادہ ہوتی ہے اوریہ میلہ تفریح کے ساتھ ساتھ مویشیوں کی خریدوفروخت کابھی موقع فراہم کرتا ہے ۔ دوسری جانب عرس کے دوران میلے میں برتن کی خریداری کے دوران گاہک اور دکاندارکے درمیان تلخ کلامی کے بعدہونے والے تصادم میں نواحی علاقے نندو کا رہائشی نوجوان ڈندا لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ بتایا جاتاہے کہ نوجوان شکیل جمالی برتنوں کی دکان پر خریداری کررہاتھاکہ اس کی دکاندار تلخ کلامی ہوگئی جوکہ تصادم میں تبدیل ہوگئی ، تصادم کے دوران عضو نازک پر ڈنڈا لگنے سے شکیل چل بسا۔ تصادم کے دوران بازارمیں بھگدڑمچ گئی ۔اطلاع ملنے پر پنگریوپولیس نے موقع پرپہنچ کرلاش کو تحویل میں لے کرتحصیل ہیڈکواٹراسپتال ٹنڈوباگومنتقل کیا جہاں پرلاش کاپوسٹ مارٹم کیاگیا۔آخری اطلاع تک واقعے کامقدمہ درج نہیں ہوسکاتھا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں أٓئی تھی۔