پریس کلب کاحکومت سے راستوں کی بندش کا نوٹس لینے کامطالبہ
کراچی (این این آئی)کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ، سیکریٹری شعیب احمد اور اراکین گورننگ باڈی نے پولیس کی جانب سے کراچی پریس کلب کے راستے بند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے کے جمہوری حق کو سلب کرنے اور۔۔۔
جمہوری اقتدار پر شب خون مارنے کے مترادف قرار دیاہے ، صدر کراچی پریس کلب نے کہا کہ دفعہ 144 کو جواز بنا کر کلب کے راستے بند کرنا کسی بھی صورت قابل قبول عمل نہیں ہے ، گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ کو اس اہم مسئلے کا فوری نوٹس لینا چاہئے ، سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے کہ کہ ماضی کی یہ شاندار روایات رہی ہے کہ کراچی پریس کلب مظلوموں کی آواز اور انکی داد رسی کا مرکز ہے ، اگر احتجاج کے حق کو سلب کرنے اور احتجاج کے لئے کراچی پریس کلب آنے والوں کو روکا جائے گا تو اس سے انارکی کو فروغ ملے گا، پڑوسی ممالک سمیت دنیا بھر میں جمہوری روایات اور جمہوری اقدار ہر قدغن لگانے کے ثمرات سب کے سامنے ہیں، اس لئے انتظامیہ کو ایسا کوئی عمل نہیں کرنا چاہیے جو جمہوریت اور آزادی اظہار رائے کی راہ میں رکاوٹ بنے ۔