ہم نصابی سرگرمیاں بچوں کی صلاحیتیں نکھارتی ہیں، شمسہ مہ جبین
کراچی (این این آئی)شمسہ مہ جبین نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اس طرح کے ایونٹس بچوں کی علمی اور تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں اور انہیں عملی میدان میں سوچنے اور تجربہ کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات نہ صرف طلباء کی تعلیمی ترقی میں معاون ہیں بلکہ سماج میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ایگزیبیشن میں دیگر مہمانان گرامی نے بھی شرکت کی اور بچوں کو حوصلہ افزائی کے لیے انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ۔ ادارے کے سربراہ محمد حفیظ اللہ ہادیہ نے کہا کہ ایچ ایچ اسلامک اکیڈمی میں طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور عملی علم کو فروغ دینے کے لیے ایسے پروگرامز وقتاً فوقتاً منعقد کیے جاتے رہیں گے ۔