فائر فائٹرز کوتحفظ فراہم کیا جائے ، ذوالفقار شاہ

فائر فائٹرز کوتحفظ فراہم  کیا جائے ، ذوالفقار شاہ

کراچی (این این آئی ) بلدیاتی اداروں کے ملک گیرمزدوررہنما سید ذوالفقارشاہ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ،چیف سیکریٹری سندھ،کمشنر کراچی،ڈی آئی جی سندھ،میئر کراچی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے۔

کہ آگ بجھانے کے عمل کے دوران فائر فائٹرز کو فیکڑی مالکان ،ملازمین،عوام کی جانب سے آئے دن مارپیٹ،گالی گلوچ،ذروکوب کرنے کے واقعات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور کئی واقعات میں زبردستی گرنے والی عمارتوں پر کھڑے رکھنے پر فائر فائٹرز عمارتوں تلے دب کر شہید بھی ہوچکے ہیں لیکن فیکٹری مالکان وعملہ فائر فائٹرز کو عمارت سے اترنے تک نہیں دیتے جس سے انکا جانی نقصان ہوجاتا ہے ۔انہوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں