گلگت بلتستان انتخابات کے شیڈول پرنظر ثانی کی جائے ،اسلامی تحریک

گلگت بلتستان انتخابات کے شیڈول پرنظر ثانی کی جائے ،اسلامی تحریک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی صدر اسلامی تحریک پاکستان شیخ مرزا علی نے الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی برائے 2026-2031 کے انتخابات کے لئے مقامی موسمی حالات میں بھرپور انتخابات کا امکان بہت کم ہے۔

 اس لئے چیف الیکشن کمشنر اپنے دفتر سے جاری انتخابی شیڈول پر نظر ثانی کرکے ووٹروں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنائے کیونکہ انتخابات کے انعقاد کے علاوہ ووٹروں کو پولنگ اسٹیشن تک پہنچانے کی آگاہی مہم بھی الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں میں آتا ہے اس وقت دنیا کی اکثریتی آبادی جمہوریت کے ذریعہ معاشرتی نظم و نسق چلانے کو موزوں ترین سمجھتی ہے جس کی بنیاد حق رائے دہی ہے اور وہی معاشرے کامیاب دکھائی دیتے ہیں جہاں رائے دہی کا ٹرن آؤٹ زیادہ ہو جب کہ جنوری سمیت فروری کے مہینہ میں گرم علاقوں میں ہجرت کے سبب ٹرن آؤٹ نہایت کم رہنے کا امکان ہے جس کے سبب خطہ کی اکثریتی آبادی حق رائے دہی سے محروم ہو جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں