پڈعیدن:جعلی چیک دینے والے کو 2سال قید، 40ہزار روپے جرمانہ
پڈعیدن (نمائندہ دنیا) فرسٹ سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ مورو کی عدالت نے جعلی چیک دینے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر حیات خان کو دو سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ایک ماہ مزید سزا بھگتنا ہو گی۔ مورو تھانے پر جعلی چیک کا مقدمہ نمبر 213/2023 درج تھا جس پر عدالت نے زیر دفعہ ایف 489 بی 382 کے تحت سزا سنائی۔