کرایہ داروں کی معلومات کے اندراج کیلئے ایپلی کیشن متعارف

کرایہ داروں کی معلومات کے اندراج کیلئے ایپلی کیشن متعارف

شہری آگے بڑھیں،پرامن معاشرے کی تشکیل میں پولیس کا ساتھ دیں، ترجمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس نے کرایہ داروں سے متعلق معلومات کے اندراج کیلئے آن لائن رجسٹریشن ایپلی کیشن متعارف کروادی۔ترجمان کے مطابق سندھ پولیس کے مختلف شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے اور اسی سلسلے میں سندھ پولیس نے صوبے میں کرایہ داروں سے متعلق معلومات کے اندراج کیلئے آن لائن رجسٹریشن ایپلی کیشن متعارف کروائی ہے ۔ٹیننٹ رجسٹریشن فار اربن سیکیورٹی اینڈ ٹریکنگ کے نام سے قائم سہولت سندھ پولیس کی آفیشل ویب سائٹ پردستیاب ہے ، جہاں مالکان اپنے کرایہ داروں کی معلومات کا اندراج باآسانی کر سکتے ہیں۔کرایہ داری ایکٹ کے تحت مالک مکان اپنے کرایہ داروں کی معلومات متعلقہ پولیس اسٹیشن کو دینے کے پابند ہیں۔پہلے مالک مکان کو کرایہ داروں کیساتھ پولیس اسٹیشن جاکر معلومات کا اندراج کروانا پڑتا تھا، تاہم اب ویب سائٹ کے ذریعے کرایہ دار اور مالکان گھر بیٹھے آن لائن قانونی رجسٹریشن کرسکیں گے ۔ترجمان کے مطابق سندھ پولیس کا ٹرسٹ منصوبہ ریزیڈنشل ایکٹ کے تحت محفوظ رجسٹریشن فراہم کرتا ہے ۔ٹرسٹ ویب سائٹ کی بدولت تصدیق شدہ کرایہ دار، محفوظ محلہ سندھ پولیس کا ایک جدید اقدام ہے ۔اس حوالے سے کہا گیا کہ ٹرسٹ سسٹم، شفاف اور ڈیجیٹل کرایہ دار رجسٹریشن کی جانب اہم قدم ہے ۔شہری آگے بڑھیں اور ایک محفوظ اور پرامن معاشرے کی تشکیل میں پولیس کا ساتھ دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں