نیوکراچی میں ایم کیو ایم پاکستان عہدیدار کے قتل کا مقدمہ درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیوکراچی بلال کالونی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عہدیدار کے قتل کا معاملہ۔۔
،پولیس نے مقتول حاجی شہزاد کے بھائی راشد کی مدعیت میں دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ وہ گھر سے باہر تھا کہ اطلاع ملی کہ بھائی کو گولی لگی ہے ۔ میری اہلیہ نے فون کرکے بتایا کہ آپ گھر آجائیں شہزاد کو گولی لگی ہے۔ اسپتال پہنچا تو مجھے بتایا گیا کہ موٹرسائیکل سوار دو ملزمان تھے ۔ملزمان نے چادریں اورھ رکھی تھی اور منہ ڈھانپ رکھے تھے ۔ میرے بھائی کو کمر کی جانب سے گولی لگی تھی۔مجھے سارا واقعہ اسپتال پہنچنے پر لوگوں سے معلوم ہوا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔