پورٹ گرینڈ کراچی میں اسکول کالجز کے طلبہ کیلئے فن فئیر کا انعقاد

 پورٹ گرینڈ کراچی میں اسکول کالجز کے طلبہ کیلئے فن فئیر کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پرائیویٹ اسکول اینڈ کالجز اسوسی ایشن اور ڈائریکٹریٹ آف انسپکشن اینڈ ریجسٹریشن آف پرائیویٹ اسکولز سندھ کے اشتراک سے پورٹ گرینڈ کراچی میں اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ کیلئے فن فیئر کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔

فن فیئر میں مختلف اسکولوں اور کالجوں کے دس ہزار سے زائد طلبہ نے سندھ بھر سے شرکت کی۔طلبہ کے ہمراہ والدین اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔تقریب میں سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے ۔تقریب میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈائیریکٹ آف انسپکشن رافعہ جاوید ملاح،چیئرمین پاکستان پرائیویٹ اسکول انور علی بھٹی ،گلاب رائے ،جاوید قاضی اور دیگر نے بطور مہمان شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر رافعہ جاوید نے کہا کہ اسکول کے طلبہ کے لئے تاریخ کے بڑے میلے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ہزاروں طلبہ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ایسے میلے سجتے رہیں تاکہ تعلیم کے ساتھ طلبہ کو تفریح کے مواقع بھی مل سکیں۔ اسوسی اسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عالم شیر اعوان کا کہنا تھا کہ اسوسی ایشن کے تحت ہر سال طلبہ کیلئے فن فئیر کا انعقاد کرتے ہیں۔اس سال بھی طلبہ اور والدین کیلئے تفریح کا انتظام کیا گیا ہے جس کا مقصد سندھ بھر کے طلبہ کو ایک جگہ جمع کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ثقافت کو اجاگر کرنا بھی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں