خانپور مہر:پتافی برادری میں خونریز تصادم، 3افراد ہلاک، 3زخمی

خانپور مہر:پتافی برادری میں خونریز تصادم، 3افراد ہلاک، 3زخمی

لنڈی ٹوڑی میں 2گروہوں کے درمیان رشتے کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہحضور بخش، دودو، اصغر پتافی موقع پر چل بسے ، ملزمان گرفتاری کیلئے چھاپے

گھوٹکی(نمائندہ دنیا)گھوٹکی میں رشتے کے تنازع پر خونریز تصادم میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو اسپتال داخل کرا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے علاقے خانپور مہر کے قریب لنڈی ٹوڑی کے مقام پر پتافی برادری کے دو گروہوں کے درمیان پرانے رشتے کے تنازع پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا، فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں حضور بخش پتافی، دودو پتافی اور اصغر پتافی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں علی نواز پتافی، حبیب اللہ پتافی اور زبیر پتافی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاع ملتے ہی خانپور مہر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر حالات پر قابو پایا۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں پر انہیں فوری طبی امداد دی گئی، پولیس کے مطابق واقعہ پرانے رشتے کے تنازع کا شاخسانہ ہے ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ آخری اطلاعات تک واقعہ کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں