محراب پور:حکومتی ہدایات پرعمل نہ کرنیوالے کئی پٹرول پمپ سیل

محراب پور:حکومتی ہدایات پرعمل نہ کرنیوالے کئی پٹرول پمپ سیل

قومی شاہراہ پر اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی، شہری حلقوں کی جانب سے خیر مقدمگلی محلوں میں قائم غیر قانونی پٹرول یونٹس کیخلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کردیا

محراب پور(نمائندہ دنیا)محراب پور، کنڈیارو، بھریا،مورو میں حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے کئی پٹرول پمپ سیل کردیئے گئے ، وزارت داخلہ سندھ کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر محراب پور عثمان عارف بھٹی نے قومی شاہراہ پر کوٹری کبیر اور ہالانی کے درمیان متعدد پٹرول پمپس کا معائنہ کیا، انہوں نے حکومتی ہدایات پر پورا نہ اترنے والے کئی پمپس پر جرمانہ اور متعدد کو سربمہر کردیا، اسسٹنٹ کمشنر کنڈیارو نور الہدیٰ نے قومی شاہراہ پر ارسلان پٹرول پمپ، نواز پٹرول پمپ، عابد پٹرول پمپ، جلبانی پٹرول پمپ کا معائنہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر مورو، مختار کار مورو عبدا لرشید کاکا نے قومی شاہراہ وارڈ نمبر 23 میں پٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔

معیار پر پورا نہ اترنے والے پمپس پر جرمانہ اور متعدد کو سربمہر کردیا، سماجی اور شہری حلقوں نے پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شہر کے گلی محلوں میں قائم غیر قانونی پٹرول یونٹس کیخلاف بھی کارروائی کی جائے ۔ یہ پٹرول یونٹ نہ صرف غیر قانونی بلکہ پٹرول بم ہیں جہاں پر غیر معیاری انتظامات کے باعث آتشزدگی کے واقعات میں انسانی جانوں اور املاک کا نقصان ہوچکا ہے ۔ دوسری طرف ارسلان پٹرول پمپ کے مالک شمشاد کلیری نے کارروائی کو غیر قانونی قرار دے کر سیشن جج نوشہرو فیروز کی عدالت میں 22 اے ، 22 بی کی درخواست دائر کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں