فلیٹ سے 80تولہ سونا، 9لاکھ روپے نقدی چوری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس زمزمہ کمرشل کے فلیٹ میں مبینہ چوری کی بڑی واردات ، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ چور مبینہ طور پر خاتون کے فلیٹ سے 80 تولہ سونا، 9لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان و ڈائمنڈ جیولری لے اڑے فلیٹ کے مالکن کی جانب سے مقدمہ تھانہ کلفٹن میں درج کرادیا گیا۔۔۔
پولیس کو ملزمان کی تلاش جاری ہے پولیس حکام کے مطابق فلیٹ کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں خاتون کے واقف کار دو افراد کو آتے دیکھا گیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے دونوں افراد کو مقدمے میں ملزم نامزد کیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون بیوٹی پارلر میں کام کرتی ہیں ، ان کی غیر موجودگی میں مبینہ چوری کی واردات انجام دی گئی ۔