گاڑی میں نازیبا حرکت کرنے والا گرفتار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)یونیورسٹی روڈ پر شہری کی جانب سے نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر ایک شخص کی جانب سے گاڑی میں نازیبا حرکت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جو یکم جنوری کو بنائی گئی تھی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پر ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن کو ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات دیے ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملزممحی الدین احمد کو گرفتار کرلیا۔