کورنگی میں فائرنگ سے لڑکی کی ہلاکت کے دومقدمات درج
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی چھ نمبر مارکیٹ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران رکشے میں سوار 17 سالہ لڑکی کی گولی لگنے سے ہلاکت سے متعلق دو مقدمات تھانہ عوامی کالونی میں درج کر لیے گئے ہیں۔
پہلا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں جبکہ دوسرا ڈکیتی کا نشانہ بننے والے شہری فیروز علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق گولی کس کی تھی، اس کا تعین کرنے کے لیے ڈی ایس پی لانڈھی فائزہ سوڈھر کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔