گٹکاماوا تیار کرنے والی منی فیکٹری پرچھاپہ

گٹکاماوا تیار کرنے والی  منی فیکٹری پرچھاپہ

کراچی(اے پی پی)گلشن معمار پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران گٹکاماوا تیار کرنے والی منی فیکٹری پرچھاپہ مارکرایک مبینہ ملزم کوگرفتارکرکے فیکٹری سے تیار گٹکا ماوا، 38 بورے چھالیہ، 50 پیکٹس تمباکو، چونا، ترازو و دیگر سامان برآمد کرلیا۔

 ہفتہ کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم رمضان ولد صالح چھپ کرخفیہ طور پر گٹکا ماوا تیار کرکے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں