ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق لڑکی کے بھائی نے مقدمہ درج کرادیا

ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق لڑکی کے بھائی نے مقدمہ درج کرادیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)لانڈھی میں ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والی لڑکی کے بھائی نے مقدمہ درج کرادیا اور بتایا میری بہن بشریٰ پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں دلخراش حادثے میں جاں بحق ہونے والی 26 سالہ بشریٰ کے بھائی راشد علی کی مدعیت میں ٹریلر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔بھائی کا کہنا تھا کہ میری بہن بشریٰ پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتی تھی، رات 9 بجے مجھے میری بہن نے کہا ملیر اپنی دوست کے گھرجارہی ہوں اور صبح 8 بجے مجھے اطلاع ملی حادثے میں بہن جاں بحق ہوگئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں