بچوں میں پیٹ کے کیڑے مارنے کی مہم کااعلان
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کی 6 روزہ مہم کے دوران 60 لاکھ بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کے بچاؤ کی خوراک دی جائے گی۔
5 سے 14 سال تک کی عمر کے بچے اور بچیوں کو خوراک دی جائے گی۔ مہم کے دوران 15 سے 18 سال تک کی عمر کی لڑکیوں کو بھی یہ خوراک دی جائے گی۔ مہم میں تعلیم کے سرکاری اور نجی اسکول اور گھروں تک یہ مہم چلائی جائے گی۔