اقدام قتل میں ملوث ملزم پکڑا گیا

اقدام قتل میں ملوث ملزم پکڑا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کیماڑی انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔

ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دیرینہ تنازعہ پر فائرنگ کر کے محلہ دار کو جان سے مارنے کی کوشش کی تھی۔واقعے کا مقدمہ تھانہ ماڑی پور میں درج ہوا تھا۔گرفتار ملزم کی شناخت حنیف محمد ولد احمد کے نام سے ہوئی۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیماڑی توحید میمن کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں