بار ہ سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم پکڑا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ کیماڑی شیر شاہ پولیس نے بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کو شیر شاہ پراچہ چوک سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کی شناخت رحمان علی کے نام سے ہوئی۔ملزم نے دو روز قبل ساتھی ملزم کے ساتھ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔واقعے کا مقدمہ تھانہ شیر شاہ میں 4 جنوری کو درج کیا گیا تھامقدمے میں نامزد دوسرے ملزم شہزاد کی تلاش بھی جاری ہے۔ گرفتار ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔