آٹے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کا خدشہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہرِ قائد میںپھر آٹے کے بحران کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔ فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم کی کمی اور آٹے کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے خبردار کر دیا۔
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن جنید عزیز کے مطابق کراچی کو روزانہ ایک لاکھ بوری گندم درکار ہے ، مگر اس وقت صرف 50 ہزار بوری فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اعلان کے باوجود فلور ملز کو مکمل کوٹہ نہیں ملا، جس کے باعث صورتحال تشویشناک ہے ۔ فلور ملز ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ، بصورت دیگر آٹے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کا خدشہ ہے۔