سکھر کی اروڑ یونیورسٹی کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا اعزاز
سکھر (بیورو رپورٹ)اروڑ یونیورسٹی آف آرٹ، آرکیٹیکچر، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج، سکھر نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے HEDP منصوبے کے تحت MAKTAB (ERP، SLcM اور LMS-Blackboard) کے کامیاب نفاذ پر ملک بھر کی 25 جامعات میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
یہ اعزاز ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال تھے ۔ انہوں نے اروڑ یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے پیپر لیس اور ڈیجیٹل طور پر مؤثر تعلیمی نظام کی جانب ایک مثالی قدم قرار دیا۔ یہ کامیابی اروڑ یونیورسٹی کے جدت، بہتر نظم و نسق اور اعلیٰ تعلیمی معیار کے عزم کی عکاس ہے۔