خیرپور، جیکب آباد میں کمسن بچے سمیت 2افراد قتل

خیرپور، جیکب آباد میں کمسن بچے سمیت 2افراد قتل

علی رضاکے سرپر گہری چوٹ، لاش تالاب سے ملی، سید پیرشاہ کارمیں نشانہ بنےڈکیتی مزاحمت پر دودھ فروش زخمی، پڈعیدن میں نہر سے نوجوان کی لاش مل گئی

صوبھوڈیرو، اندرون سندھ (نمائندگان دنیا) خیرپور، جیکب آباد میں کمسن بچے سمیت 2 افراد قتل کردیئے گئے ، جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر ایک زخمی ہوا، پڈعیدن میں نہر سے نوجوان کی لاش مل گئی، تفصیلات کے مطابق خیرپور کے علاقے درازہ شریف میں منٹار علی بھٹی کے کمسن بچے علی رضا بھٹی کو گھر کے باہر تیز دھار آلے سے سر پروار کرکے قتل کردیا گیا، مقتول کی لاش قریب مچھلی کے تالاب سے ملی، مقتول کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے رانی پور رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا۔ والدین کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں۔ جیکب آباد میں صدر تھانے کی حدود صوفی پہلوان فقیر کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کرکے سید پیر شاہ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ، لاش سول اسپتال منتقل کی گئی۔ مقتول کے بھائی مصری شاہ کا کہنا تھا کہ چچازاد بھائیوں نے میرے بھائی کو قتل کیا ہے ، ملکیت میں حصے کیلئے دھمکاتے تھے ۔ دوسری جانب صدر تھانے کی حدود شمبے شاہ لنک روڈ پر مسلح افراد نے دودھ فروش باسط رند کو لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر باسط کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ ادھر پڈعیدن میں بھریا روڈ سے لاپتہ نوجوان خدا بخش ولد شاہ نور بروہی کی لاش نصرت کینال سے مل گئی، جسے پولیس نے اسپتال منتقل کر دیا، پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کا اختر بروہی ولد بشیر بروہی سے لین دین کا تنازع تھا، اختر بروہی نے گرفتاری کے بعد قتل کا اعتراف کرتے ہوئے لاش نصرت کینال میں پھینکنے کا اقرار کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں