آئی جی کوگھوٹکی میں کچے کی موجودہ صورتحال پربریفنگ

آئی جی کوگھوٹکی میں کچے کی موجودہ صورتحال پربریفنگ

کچے کے علاقے کا دورہ بھی کیا، یادگارِ شہداء پرحاضری دی، پھول چڑھائےجرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک کچے میں آپریشن جاری رہے گا ، جاوید عالم

میرپور ماتھیلو (نمائندہ دنیا)آئی جی سندھ کو گھوٹکی میں کچے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریف کیا گیا، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو ایس ایس پی آفس میرپورماتھیلو پہنچے ، جہاں انہیں پولیس کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے سلامی دی گئی، آئی جی سندھ نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی ، اور پھول چڑھائے ، بعد ازاں امن و امان سے متعلق منعقدہ اجلاس میں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سمیت ڈی آئی جی سکھر ولاڑکانہ، ایس ایس پیز گھوٹکی،خیرپور،سکھر، کشمور، اسپیشل برانچ سکھر اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ ایس ایس پیز نے گھوٹکی، سکھر، خیرپور،کشمور بالخصوص کچے کے ایریاز میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور جاری پولیس آپریشنزکے حوالے سے بریفنگ دی۔ بعد ازاں انہوں نے کچے کے علاقے کا دورہ بھی کیا، آئی جی سندھ کی آمد پر شہید نصراللہ گڈانی کے ورثا کی کی جانب سے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، اجلاس کے اختتام پر آئی جی سندھ نے کچے کی طرف روانگی کے دوران گیٹ پر میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ کچے میں آپریشن جاری ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک جاری رہے گا، نا کسی ڈاکو سے رعایت کی جائے گی اور نا ہی سہولت کار سے ، شہید نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے سوال پر آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ایک ملزم مفرور ہے ، جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں