بدین میں آئس فروش کو عمرقید 20لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد
پنگریو (نامہ نگار)آئس فروش کو جرم ثابت ہونے پر عدالت کی جانب سے عمر قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
تھانہ کڈھن کی حدود میں پولیس نے محمد حنیف لوہار کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 5 کلو آئس برآمد کی تھی۔ دورانِ تفتیش تمام ضروری شواہد، گواہان اور ٹھوس ثبوت اکٹھے کر کے عدالت میں پیش کیے گئے ، جس کے نتیجے میں استغاثہ نے مقدمہ کو کامیابی سے ثابت کیا۔