ڈپٹی میئر کاپریس کلب کا دورہ، نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

ڈپٹی میئر کاپریس کلب کا دورہ، نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا اور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو کامیابی پر دلی مبارکباد دی۔

 اس موقع پر انہوں نے نو منتخب صدر فاضل جمیلی، نائب صدر ارشاد کھوکھر، سیکریٹری محمد اسلم خان، جوائنٹ سیکریٹری فاروق سمیع اور خازن عمران ایوب کو سندھ کی روایتی اجرک پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ڈپٹی میئر نے کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے نو منتخب ارکان قاری عبدالجبار، اختر سومرو، شیما صدیقی، فریال عارف، جاوید صبا، فرید عالم اور جاوید مہر کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت صحافتی برادری کی خدمت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں