کچرا جلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنیکا فیصلہ

کچرا جلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنیکا فیصلہ

وزیر بلدیات کی زیر صدارت سالڈ ویسٹ کا اجلاس،میئر ودیگر افسران کی شرکتوائس چیئرمین ،یوسیز کو بااختیار بنانے کیلئے قوانین بنائے جارہے ،ناصر حسین شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ سالڈ ویسٹ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شاہرا ہ پر کچراجلانے والوں کے خلاف سخت کاروا ئی کی جائے ئے گی۔اجلاس میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹاؤن اور یو سی چیئرمین نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے بریفنگ دی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کچرا جلانے میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز ایف آئی آر درج کی جائے گی، خواہ ان کا تعلق کسی بھی ادارے سے ہو۔ وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سالڈویسٹ کا محکمہ تمام یو سیز اور ٹاؤنز کے ساتھ رابطے کو مضبوط کرے ، وائس چیئرمین اور یوسیز کو بااختیار بنانے کے لیے قوانین بنائے ئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونین کاونسل اور ٹاؤن کے درمیان کوآرڈینیشن مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے ۔وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جس کمپنی کے ساتھ معاہدہ ہوا ان کے پاس مین پاور اور مشینریز کا ہونا ضروری ہے ، جن گاڑیوں میں ٹریکرز لگے ہیں ان کو 24 گھنٹے کام کرنا چاہیے ، کام نہ کرنے والوں کو فوری معطل کیا جائیئے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جب پیسے خرچ کررہی ہے تو کام بھی دلجو ئی سے ہونا چاہیے ۔ عوامی شکایات پر فوری نوٹس لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں