آئی سی آئی برج آنے والے سگنل پر گاڑیوں کی قطاریں، بد ترین ٹریفک جام
کراچی (آئی این پی)ماڑی پور روڈ آنے جانے والی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہے ، آئی سی آئی برج سے مرزا آدم خان روڈ سگنل تک گاڑیوں کا رش لگ گیا ہے ۔
آئی سی آئی برج آنے والے سگنل پر مال بردار گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں، جن کی وجہ سے علاقے میں بد ترین ٹریفک جام ہو گیا ہے ، ڈرائیوروں کی مختلف راستوں سے گزرنے کی کوشش کی وجہ سے ٹریفک مزید متاثر ہو گیا ہے ۔غلط سمت میں چھوٹی بڑی گاڑیوں کی ڈرائیونگ سے نظام درہم برہم ہے ، موٹر سائیکل سوار ٹریفک میں پھنس کر رہ گئے ہیں، خواتین اور مرد مسافر بسوں سے اتر کر پیدل چلنے پر مجبور ہوئے ۔