ایئرپورٹ پرمہنگی منشیات میرجوانہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) کسٹمز ایئر کارگو کنٹرول یونٹ نے امریکا سے کراچی ایئرپورٹ آنے والے پارسل کے ذریعے آنے والی مہنگی منشیات میرجوانہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
کسٹمز حکام کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر تعینات کسٹم اہل کاروں نے کراچی پہنچنے والے مشکوک پارسل کی کھول کر جانچ پڑتال کی تو گتے کے ڈبے میں مہنگی منشیات برآمد ہوئی۔منشیات کی مالیت 4 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔ بروقت کارروائی کے باعث منشیات کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔حکام نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔