چوتھی میرا برانڈ پاکستان فیملی ایکسپونے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چوتھی میرا برانڈ پاکستان فیملی ایکسپو 2026 نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ۔
پہلے روز عوام کی غیرمعمولی تعداد نے شرکت کی جبکہ صرف دو روز میں ہزاروں فیملیز نے ایکسپو کا وزٹ کیا۔ پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم کے مطابق ایکسپو میں 270 کمپنیوں، 700 سے زائد برانڈز اور 580 اسٹالز نے شرکت کی جنہوں نے پاکستان کے ہر شعبے میں معیاری متبادل مصنوعات کی بھرپور نمائش کر کے ملکی صنعت و تجارت کا لوہا منوا لیا جبکہ گھریلو استعمال کی اشیاء، کپڑے و ملبوسات، قالین، اشیائے خورد و نوش اور دیگر بے شمار مصنوعات عوامی توجہ کا مرکز رہیں۔