عوام بنیادی انسانی ضرورتوں سے بھی محروم ہو چکے ،ایم کیو ایم

عوام بنیادی انسانی ضرورتوں سے بھی محروم ہو چکے ،ایم کیو ایم

کراچی(آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے شہر میں پانی کی شدید قلت، سیوریج کے ابلتے ہوئے گٹروں اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد کے عوام بنیادی انسانی ضرورتوں سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔

 اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ شہر کی سڑکیں سیوریج کے پانی سے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جس سے نہ صرف آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے بلکہ وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے ، لیکن واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور شہری انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں