ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے ،ڈی جی کے ڈی اے
کراچی(اے پی پی)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیاتِ کراچی محمد کاشف خان نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں کے ڈی اے سوک سینٹر کے سبزہ زار میں پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ۔
منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کاشف خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے ، جس سے نمٹنے کیلئے شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف فضا کو صاف رکھنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ شہریوں کو صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کا ذریعہ بھی ہیں۔ڈی جی کے ڈی اے نے افسران و ملازمین پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ان کی نگہداشت کو بھی اپنی اجتماعی ذمہ داری سمجھیں ۔