کے الیکٹرک کو تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیز میں سبقت حاصل

کے الیکٹرک کو تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیز میں سبقت حاصل

نیپرا ایچ ایس ای رپورٹ میں شاندارکارکردگی ،بہترین رینکنگ حاصل منظم نظام اور ماحول کی حفاظت پر غیر متزلزل توجہ ناگزیر،مونس علوی

کراچی (سٹی ڈیسک)کے الیکٹرک نے صحت، حفاظت اور ماحول کے شعبوں میں اعلیٰ معیار قائم کرتے ہوئے مالی سال 2025 کی نیپرا کی ایچ ایس ای کارکردگی رپورٹ میں جنریشن، ٹرانسمیشن، اور ڈسٹری بیوشن کے شعبوں میں آؤٹ اسٹینڈنگ رینکنگ حاصل کی۔نیپرا کی سخت جانچ پرکھ کے تحت آپریشنل سیفٹی، مینجمنٹ سسٹمز اور عملی نفاذ کا جائزہ لینے کے بعد کے ای نے دیگر تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیز سے سبقت حاصل کی۔ کے ای نے جنریشن میں 96، ٹرانسمیشن میں 93.5 اور ڈسٹری بیوشن میں 91 پوائنٹس کے ساتھ مجموعی کارکردگی دکھائی۔یہ اعزاز کے ای کی مستقل سرمایہ کاری اور ورک پلیس سیفٹی کو مضبوط بنانے ، سسٹم ریزیلینس بڑھانے اور عملی فیصلوں میں ایچ ایس ای کے اصولوں کو شامل کرنے کی کاوشوں کی عکاسی کرتا ہے ۔کے ای کے سی ای او مونس علوی نے کہا کہ یہ اعزاز اس کلچر کو مزید مستحکم کرتا ہے جو ہم کے ای میں قائم کر رہے ہیں، ایک ایسا کلچر جہاں حفاظت محض تعمیل کا تقاضا نہیں بلکہ بنیادی قدر ہے ۔ کراچی کو قابل اعتماد بجلی فراہم کرنے کیلئے منظم نظام، ہنر مند ٹیمیں اور لوگوں، اثاثوں اور ماحول کی حفاظت پر غیر متزلزل توجہ ضروری ہے ،ہم اپنی ٹیموں کے ان سالانہ معیار کے تسلسل پر فخر محسوس کرتے ہیں۔کے ای کا ایچ ایس ای کے حوالے سے نقطہ نظر اس کی معاشی سرگرمیوں اور عوامی فلاح و بہبود میں بنیادی کردار کا حامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں