یونیورسٹی روڈ پر نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور

یونیورسٹی روڈ پر نازیبا حرکات  کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے یونیورسٹی روڈ پر نازیبا حرکات کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم محی الدین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے 20 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کے خلاف عائد کی گئی دفعات قابلِ ضمانت ہیں، اس لیے ضمانت کی درخواست منظور کی جاتی ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم محی الدین کی مبینہ نازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت نے مچلکے جمع کرانے کے بعد ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کی آئندہ کارروائی قانون کے مطابق جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں