آصف انعام سوئی سدرن کے نئے چیئرمین منتخب
کراچی(بزنس رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی نے آصف انعام کو نیا چیئرمین منتخب کرلیا ہے۔
ایس ایس جی سی کی جانب سے نومنتخب چیئرمین کی تقرری سے متعلق اطلاع اسٹاک ایکسچینج کو بھی ارسال کر دی گئی جس میں بتایا گیا کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں نئے چیئرمین کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا۔ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری کردہ خط کے مطابق آصف انعام کی چیئرمین کے عہدے پر تقرری 5 جنوری 2026 سے مؤثر ہوچکی ہے ۔کمپنی انتظامیہ نے اس تقرری کو کارپوریٹ گورننس کے تقاضوں کے مطابق ایک اہم پیشرفت قرار دیا ۔آصف انعام کا شمار ملک کے سینئر اور تجربہ کار کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے ،وہ اس سے قبل اپٹماکے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں ۔