معذورکوٹہ عملدرآمد کیس،وکیل کو تیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت

معذورکوٹہ عملدرآمد کیس،وکیل کو تیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود معذور کوٹہ پر عملدرآمد نہ کرنے سے متعلق کیس میں درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔

جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود معذور کوٹہ پر عملدرآمد نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل مظفر علی ایڈووکیٹ کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیاکہ سندھ کے مختلف محکموں میں 5 فیصد معذور کوٹہ مختص ہے ، گریڈ ایک سے چار کی سرکاری ملازمتوں میں معذور کوٹہ پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ نے کوٹے پر معذور افراد کو ملازمتیں دینے کا حکم دیا تھا، سپریم کورٹ کے احکامات پر پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ عدالت نے ریمارکس میں کہاکہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا تو توہین عدالت کی درخواست دائر کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں