گودام کے چوکیدار کے قتل کا مرکزی ملزم بھی گرفتار،مسروقہ مال برآمد

گودام کے چوکیدار کے قتل کا مرکزی ملزم بھی گرفتار،مسروقہ مال برآمد

مقتول کا موبائل فون بھی ملا،چوکیدار کو ڈنڈے سے سر اور چہرے پر متعدد وار کر کے قتل کیا،ملزم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لکڑی گودام کے چوکیدار کے اندھے قتل کیس میں اہم پیش رفت، مرکزی ملزم گرفتار کیماڑی انوسٹی گیشن پولیس کی تکنیکی اور ہیومن انٹیلی جنس بنیادوں پر مزید کامیاب کارروائی،اندھے قتل کیس میں مزید پیش رفت کرتے ہوئے واردات کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،گرفتار ملزم کی شناخت عبدالساجد ولد عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے ،یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بلدیہ کے علاقے میں واقع لکڑی کے گودام سے چوکیدار محمد علی کی لاش ملی تھی، جسے نامعلوم ملزمان نے بے دردی سے قتل کیا تھا،ملزم عبدالساجد کے قبضے سے مقتول کا موبائل فون اور چوری شدہ مال بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش و انٹیروگیشن کے دوران ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور اسکا ساتھی چوری کی نیت سے گودام کی دیوار کھود رہے تھے کہ اسی دوران چوکیدار کی آنکھ کھل گئی، تاہم کچھ دیر بعد وہ دوبارہ سو گیا،ملزمان نے پکڑے جانے کے خوف سے چوکیدار کو سوتے ہوئے بھاری ڈنڈے سے سر اور چہرے پر متعدد وار کر کے قتل کیا،ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ گرفتاری کے خوف کے باعث انہوں نے چوری شدہ مال کو ایک جگہ چھپا دیا تھا، جسے بعد ازاں برآمد کر لیا گیا ہے ،ملزم کے ساتھی رفیق عرف دادا کو گزشتہ روز گرفتار کیا جا چکا ہے ۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں