میرپور خاص:13 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کرنیوالا گرفتار
عدالت نے 2 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا، الزام غلط لگایا گیا ہے ، ملزم ہاشم بلیدیبچہ پہلے بھی پڑھتارہا، طبی رپورٹ میں ساری صورتحال واضح ہوجائیگی، موقف
میرپور خاص (بیورو رپورٹ) 13 سالہ مدرسہ طالبعلم سے مبینہ زیادتی پر بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، جس کا عدالت نے 2 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو سول اسپتال میرپورخاص میں مدرسہ کے 13 سالہ طالب علم کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص محمد ہاشم بلیدی کو گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف بچے کے والد جاڑو مری کی مدعیت میں اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن میں زیر دفعہ 377 B کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ، متاثرہ بچے اور ملزم کا رات گئے سول اسپتال سے ایس ایچ او اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن کامران ہالیپوٹو نے میڈیکل کروایا۔
ملزم محمد ہاشم نے اپنے موقف میں کہا کہ 10 سال سے یہاں سول اسپتال میں 10 ہزار روپے ماہانہ پر پڑھا رہا ہوں، یہ بچہ ان کے پاس پہلے بھی پڑھ کر گیا تھا اور وہ خود انکے پاس چل کر آیا، میں نے زیادتی نہیں کی، جبکہ بچے کے والد نے الزام عائد کیا کہ ملزم پہلے بھی بچوں کے ساتھ بدفعلی کرچکا ہے ، گرفتار ملزم کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا، جہاں معزز عدالت نے ملزم کا دو روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا، عدالت کے باہر ملزم نے میڈیا کو بتایا مجھ پر جھوٹا الزام عائد کیا گیا ہے ، طبی رپورٹ میں ساری صورتحال واضح ہو جائے گی۔