محراب پور:لیڈی ہیلتھ پروگرام کی ناکارہ گاڑیاں کمائی کا ذریعہ

محراب پور:لیڈی ہیلتھ پروگرام کی ناکارہ گاڑیاں کمائی کا ذریعہ

گاڑیاں مکمل تباہ ہوچکیں،مبینہ طورپرافسران ہرگاڑی کے نام پرماہانہ ہزاروں روپے بٹورتےگاڑیاں نیشنل پروگرام برائے لیڈی ہیلتھ کے تحت دی گئیں، اینٹی کرپشن ادارے خاموش

محراب پور (نمائندہ دنیا)نوشہرو فیروز میں نیشنل پروگرام برائے لیڈی ہیلتھ ورکر کی ناکارہ گاڑیاں افسران نے مبینہ طورپرکمائی کا ذریعہ بنا لیں، تیل اور ایندھن کے نام پر ماہانہ لاکھوں روپے بٹورے جانے کی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع نوشہرو فیروز میں لیڈی ہیلتھ ورکر کو نیشنل پروگرام برائے لیڈی ہیلتھ ورکر کے تحت سرکار کی جانب سے گاڑیاں فراہم کی گئی تھیں، جو مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب کھڑے کھڑے ناکارہ ہوگئیں، یہ گاڑیاں محکمہ صحت نوشہرو فیروز آفس میں کھڑی ہیں، لیکن ناکارہ ہرگاڑی کھڑے کھڑے ماہانہ 70 لیٹرتیل پینے کے ساتھ مرمت کے نام پر ہزاروں روپے کھا رہی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے انسداد پولیو مہم کی ضروریات کے پیش نظردی گئی یہ گاڑیاں اب تو مکمل طور پر ختم ہو چکی ہیں، ان کے پرزے بھی نکال دیئے گئے ہیں، محکمہ صحت تو درکنار بدعنوانی کیخلاف سرگرم اداروں نے بھی عوامی نشاندہی کے باوجود تحقیقات کرنا گوارہ نہیں سمجھا ہے ،سماجی رہنماؤں کے مطابق نوشہرو فیروز کا محکمہ صحت واحد حکومتی محکمہ ہے ، جس کی لیڈی ہیلتھ ورکر کو پولیو مہم کے لئے ملی ہوئی تقریباً تمام گاڑیاں ناکارہ ہوگئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں