مالی فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

مالی فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران 20 ملین روپے کے مالی فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سی بی سی کراچی نے کارروائی 20 ملین روپے کے مالی فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم محمد ندیم (بینکر) کو گرفتار کر لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملزم سے تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم نے دھوکا دہی سے کسٹمر کے چیک کا غلط استعمال کیا،کسٹمر نے چیک ٹرم ڈپازٹ رسید (ٹی ڈی آر) کے لیے جاری کیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے چیک کو اصل مقصد کے بجائے پے آرڈر بنانے کے لیے استعمال کیا، بعد ازاں 20 ملین روپے کی رقم فراڈ کے ذریعے نکال لی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں